ملٹری کورٹ میں سویلین کا ٹرائل ہم غیر آئینی سمجھتے ہیں، 9 مئی اور 26 نومبر کے واقعات پر جوڈیشل کمیشن بنایا جائے، بیرسٹر گوہر


اسلام آباد(صباح نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان اور لیڈر شپ نے 9 مئی واقعات کی مذمت کی۔اپنے بیان  میںبیرسٹر گوہر نے کہا کہ سانحہ 9 مئی میں کون ملوث ہے اور کیسے پہنچا جائے، جوڈیشل کمیشن بننا چاہئے، پھر فیئر ٹرائل ہو، جوڈیشل کمیشن سے ہونے والا فیئر ٹرائل سب کو قابل قبول ہوگا۔چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ تحریک انصاف سپریم کورٹ میں جوڈیشل کمیشن بنانے کیلئے پٹیشن فائل کرچکی ہے، پی ٹی آئی کا اصولی موقف رہا ہے کہ سویلین کا ٹرائل ملٹری کورٹ میں نہ ہو۔بیرسٹر گوہر نے کہا کہ امید ہے سپریم کورٹ سویلین کے حق میں فیصلہ دے گی،

ملٹری کورٹ میں سویلین کا ٹرائل ہم غیر آئینی سمجھتے ہیں، ملٹری ٹرائل صرف اور صرف ان لوگوں کا ہونا چاہیے جو یونیفارم میں یا ریٹائرڈ ہوں،واضح رہے ملٹری کورٹ نے جمعرات کو سانحہ 9 مئی میں ملوث مزید 60 ملزمان کو سزائیں سنا دیں اور حسان نیازی کو 10 سال قید بامشقت کی سزا سنائی گئی