شام میں پھنسے 350 سے زائد پاکستانی سرحد پار کرکے لبنان میں پہنچ گئے


بیروت(صباح نیوز)شام میں پھنسے  350 سے زائد پاکستانی سرحد پار کرکے لبنان میں پہنچ گئے۔ شام میں پھنسے پاکستانیوں کے انخلا کا عمل شروع ہو گیا ہے  350 سے زائد پاکستانی سرحد پار کرکے لبنان میں پہنچ گئے، تمام افراد کو خصوصی پرواز کے ذریعے بیروت سے پاکستان لایا جائے گا۔

خواتین سمیت کچھ پاکستانی بیروت کے ہوٹل میں محصور ہیں، پاکستانیوں نے وطن واپسی کے لیے وزیراعظم سے مدد کی اپیل کی ہے۔اس حوالے سے ذرائع نے بتایا کہ خصوصی پرواز 48 گھنٹوں میں بیروت سے پاکستانیوں کے لیے چلانے کا فیصلہ ہوا ہے، وزیراعظم کی ہدایت پر سول ایوی ایشن خصوصی پروازوں کی اجازت دے گا۔