صدر مملکت وزیراعظم کا ژوب میں فتنہ الخوارج کے خلاف کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین

اسلام آباد(صباح نیوز):صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ضلع ژوب میں فتنہ الخوارج کے خلاف کامیاب آپریشن پرسیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔ منگل کو ایوانِ صدر کے پریس ونگ کے مطابق صدر مملکت نے کامیاب کارروائی کے دوران 15 خوارجیوں کو جہنم واصل کرنے پر فورسز کی بہادری کو سراہا۔ انہوں نے آپریشن کے دوران دہشت گردوں سے لڑتے ہوئے جامِ شہادت نوش کرنے والے سپاہی عارف الرحمن شہید کو خراج عقیدت پیش کیا ،انہوں نے شہید کیلئے بلندی درجات اور اہلخانہ کیلئے صبر جمیل کی دعا کی۔

صدر مملکت نے دہشت گردی کی لعنت کے مکمل خاتمے تک کارروائیاں جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پوری قوم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سیکیورٹی فورسز کے ساتھ ہے،وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے بھی ضلع ژوب میں فتنہ الخوارج کے خلاف کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کے افسران کی پزیرائی کی ، وزیرِ اعظم  نے 15 خارجیوں کو جہنم واصل کرنے پر سیکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی تعریف کی، وزیرِاعظم  نے آپریشن کے دوران دھشتگردوں سے لڑتے ہوئے جامِ شہادت نوش کرنے والے سپاہی عارف الرحمن شہید کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے  شہید کی بلندی درجات اور اہل خانہ کیلئے صبر جمیل کی دعا کی انہو ں نے کہاکہ دھشتگردی کی عفریت کے ملک سے مکمل خاتمے تک اس کے خلاف جنگ جاری رکھیں گے. وزیرِاعظم  نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز کے افسران و اہلکار مادر وطن کی حفاظت میں شب و روز مصروف عمل ہیں.مجھ سمیت پوری قوم کو سیکیورٹی فورسز کے فرض شناس افسران و اہلکاروں پر فخر ہے. وزیرِاعظم  نے کہاکہ مجھ سمیت پوری قوم دھشتگردی کی اس جنگ میں سیکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے