صادق آباد(صباح نیوز)رحیم یارخان کی تحصیل صادق آباد میں قومی شاہراہ پر تاج چوک کے قریب کرین اور موٹر سائیکل کے درمیان تصادم کے نتیجہ میں 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔ حادثہ میں جاں بحق ہونے والوں میں 1مرد اور1خاتون شامل ہیں۔ حادثہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو1122کی ٹیم اور موٹروے پولیس موقع پر پہنچ گئی۔حادثہ کے بعد ڈرائیور کرین سمیت فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔
ریسکیواہلکاروں نے جاں بحق ہونے والے افراد کی لاشیں ہسپتال منتقل کردیں۔ حادثہ میں جاں بحق ہونے والے میاں بیوی تھے۔ جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت حاجی علی محمد اورخاتون کی شناخت بھرانواں مائی کے ناموں سے ہوئی ہے۔ تھانہ احمد پور لمہ پولیس نے کرین سمیت فرار ہونے والے ڈرائیور کی تلاش شروع کر دی ہے۔