اسلام آباد(صباح نیوز)صدر مملکت آصف علی زرداری نے سیکیورٹی فورسز کی جانب سے خیبر پختونخوا میں دو مختلف آپریشنز میں 8 خوارج ہلاک کرنے پر فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے ،اپنے جاری بیا ن میں صدر مملکت نے جنوبی وزیرستان اور لکی مروت میں دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کاروائی پر سیکیورٹی فورسز کو سراہا ،
صدر مملکت نے آپریشن کے دوران دہشت گردانہ سرگرمیوں میں ملوث مطلوب دہشت گرد کی ہلاکت پر سیکیورٹی فورسز کی بہادری کی تعریف کی ، انہوں نے کہاکہ فتن الخوارج کے مکمل خاتمے کیلئے پوری قوم اپنی بہادر سیکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑی ہے،صدر مملکت نے دہشت گردی کی لعنت کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے قومی عزم کا اظہار کیا ہے ۔