سینیٹر بیرسٹر علی ظفرجوڈیشل کمیشن کے ممبر تعینات

اسلام آباد(صباح نیوز)چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے اپوزیشن لیڈر کی مشاورت سے سینیٹر بیرسٹر علی ظفر کو جوڈیشل کمیشن کا ممبر تعینات کردیاسینیٹر شبلی فراز نے جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کی ممبر شپ سے استعفی دیا تھا

سینیٹر شبلی فراز نے بیرسٹر علی ظفر کا نام جوڈیشل کمیشن کے ممبر کیلئے ارسال کیا تھا، سینیٹر بیرسٹر علی ظفر جوڈیشل کمیشن میں اپوزیشن کی نمائندگی کریں گے،