حزب اللہ کا حسن نصراللہ کی تدفین کا اعلان

بیروت(صباح نیوز) لبنان میں جنگ بندی کے بعد حزب اللہ نے اپنے سابق سربراہ حسن نصر اللہ شہیدکی تدفین کے حوالے سے اعلان کردیا۔حزب اللہ کے مطابق حسن نصراللہ کی شہادت کے بعد ان کا جسد خاکی امانتا دفن کیا گیا تھا۔حزب اللہ کے بیان کے مطابق جنگ بندی بعد کے اب حسن نصر اللہ کا جسد خاکی شایان شان انداز میں سپرد خاک کیا جائے گا۔بیان میں کہا گیا ہے کہ حسن نصراللہ کی تدفین غیر ملکی شخصیات اور عوام کی موجودگی میں کی جائے گی۔

تاہم حزب اللہ کی جانب سے اب تک کسی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا۔خیال رہے کہ حزب اللہ کے سربراہ حسن نصراللہ 27 ستمبر کو بیروت کے جنوبی علاقے پر اسرائیلی بمباری میں شہید ہوئے تھے۔حسن نصر اللہ کا جسد خاکی حملے کے دو روز بعد تلاش کرلیا گیا تھا، غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق حسن نصراللہ کے جسم پر کسی بڑے زخم کا کوئی نشان نہیں تھا اور بظاہر حسن نصر اللہ کی موت دھماکے کی شدت سے ہوئی