بیلا روس کے صدر الیگزینڈر لوکاشینکو تین روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے


اسلام آباد(صباح نیوز)بیلاروس کے صدر الیگزینڈر لوکاشینکو وزیراعظم شہباز شریف کی دعوت پر تین روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے۔وزیر اعظم شہباز شریف نے چکلالہ راولپنڈی کے نور خان ایئربیس پر مہمان صدر کا استقبال کیا۔نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وزیر داخلہ محسن نقوی، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ اور سینئر سرکاری حکام بھی معزز مہمان کے استقبال کیلئے موجود تھے ،بیلاروس کے صدر وزیراعظم محمد شہباز شریف کی دعوت پر 25 سے 27 نومبر 2024 تک پاکستان کا دورہ کر رہے ہیں

بیلاروس کے صدر کے دورہ پاکستان کے دوران  صدر لوکا شینکو اور وزیر اعظم محمد شہباز شریف کے درمیان ملاقات ہو گی اور دونوں ممالک کے درمیان وفود کی سطح پر بھی بات چیت ہو گی اس دوران بیلاروس اور پاکستان کے مابین مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کیلئے مفاہمتی یادداشتوں  پر دستخط ہونگے بیلاروس کے وزیر خارجہ کی زیر قیادت 68 رکنی اعلی سطحی وفد  گزشتہ روز پاکستان پہنچا تھا وفد میں بیلاروس کی کابینہ کے اہم وزرا سمیت معروف کاروباری شخصیات اور سرمایہ کار شامل ہیںبیلا روس کے صدر کا دورہ پاکستان دونوں ممالک کے درمیان مضبوط اور بڑھتی ہوئی شراکت داری کی عکاسی کرتا ہے۔