ضلع کرم بدامنی کی آگ میں جل رہا ،خیبرپختونخوا حکومت صوبے سے لاپتہ ہے،بلاول بھٹو


اسلام آباد (صباح نیوز)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین  بلاول بھٹونے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا حکومت شہریوں کی جان ومال کوتحفظ فراہم کرنے میں ناکام ثابت ہوچکی ہے۔

بلاول بھٹو نے خیبرپختونخوا کے ضلع کرم میں امن وامان کی مخدوش صورتحال پر تشویش کا اظہارِ کیا ہے۔ چیئرمین پیپلزپارٹی نے گورنرخیبرپختونخواسے ضلع کرم کی صورتحال پررپورٹ طلب کرلی۔بلاول بھٹو نے کہا کہ ضلع کرم بدامنی کی آگ میں جل رہا ہے،خیبرپختونخوا حکومت صوبے سے لاپتہ ہے، تین دنوں میں 80 شہری قتل ہوچکے،لوگ اپنے گھروں میں بھی محفوظ نہیں، حکومت کاخاموش تماشائی بننا دہشتگردوں کا اتحادی بننے کے مترادف ہے۔بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ امن و امان کا قیام صوبائی حکومت کی اولین ذمہ داری ہے، ضلع کرم میں پی ٹی آئی حکومت کی مجرمانہ غفلت کی مذمت کرتے ہیں۔