راولپنڈی(صباح نیوز)پاکستان ریلوے نے پی ٹی آئی احتجاج کے معاملے پر لاہور، راولپنڈی اور پشاور کے درمیان تمام ٹرینیں بند کر دیں۔تفصیلات کے مطابق ریلوے نے پشاور سے راولپنڈی، لاہور سے راولپنڈی جبکہ ملتان اور فیصل آباد سے راولپنڈی کے درمیان تمام ٹرین سروس بند کر دی ہیں۔ریلوے حکا کے مطابق اتوار 24 نومبر کی تمام 25 ریل گاڑیوں کی بک ٹکٹیں بھی منسوخ کر دی گئیں
جبکہ اتوار کی تمام گاڑیوں کے مسافروں کو ٹکٹوں کے پیسے فوری واپس کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔ریلوے سٹیشن پر پولیس کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی جبکہ ریلوے سٹیشن پر مسافروں کا داخلہ بھی مکمل بند کرکے اسٹیشن سیل کر دیا گیا۔مسافروں کو سٹیشن کے عارضی ٹکٹ گھر سے ہی بکنگ ٹکٹوں کے پیسے واپس کئے جائیں گے۔