چوبیس نومبر کو اسلام آباد میں احتجاج  اور دھرنے سے نمٹنے کے لیے اقدامات


اسلام آباد(صباح نیوز)پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے 24نومبر کو اسلام آباد میں احتجاج  اور دھرنے سے نمٹنے کے لیے رینجرز اور ایف سی کے 9ہزار اہلکار بھی  تعینات  کیے جائیں گے اسلام آباد پولیس نے 22نومبر سے رینجرز اور فرنٹیئر کانسٹیبلری کے 9ہزار اہلکاروں کی خدمات مانگ لی گئی ہیں۔
وفاقی وزارت داخلہ نے رینجرز اور فرنٹیئر کانسٹیبلری کی تعیناتی کے لیے اقدامات شروع کردیے ہیں۔اس سلسلے میں وزارت داخلہ نیمتعلقہ اداروں سے رجوع کرنیکا فیصلہ کیا ہے۔اسلام آباد پولیس نے پاک رینجرز کے 5ہزار اورفرنٹیئر کانسٹیبلری کے 4ہزار اضافی اہلکاروں کی تعیناتی کی درخواست کی ہے۔آئی جی اسلام آباد پولیس نے خط لکھ کر رینجرز اور اضافی ایف سی کی تعیناتی کی سفارش کی ہے۔تاہم، واضح رہے کہ دارلحکومت میں ڈسٹرکٹ مجسٹر یٹ اسلام آباد کی جانب سے دفعہ 144نافذ کردی گئی ہے جس کے تحت کسی بھی قسم کے دھرنے یا اجتماع کی اجازت نہیں ہوگی۔