لاہور(صباح نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما شاہ محمود قریشی اور اعجاز چوہدری سمیت 21 افراد پر نو مئی 2023 کے پرتشدد واقعات سے متعلق ایک مقدمے میں فرد جرم عائد کردی گئی ۔کوٹ لکھپت جیل لاہور میں انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج نے مقدمے کی سماعت کی۔
عدالت نے تھانہ ریس کورس میں درج مقدمے میں شاہ محمود قریشی، اعجاز چوہدری کے علاوہ عمر سرفراز چیمہ سمیت 21 پر پر فرد جرم عائد کی۔یاد رہے کہ گزشتہ برس 9 مئی کو القادر ٹرسٹ کیس میں عمران خان کی اسلام آباد ہائی کورٹ کے احاطے سے گرفتاری کے بعد پی ٹی آئی کی طرف سے ملک گیر احتجاج کیا گیا تھا
جس کے دوران لاہور کے علاقے ماڈل ٹان میں 9 مئی کو مسلم لیگ (ن) کے دفتر کو جلانے کے علاوہ فوجی، سول اور نجی تنصیبات کو نذر آتش کیا گیا، سرکاری و نجی املاک کو شدید نقصان پہنچایا گیا تھا جب کہ اس دوران کم از کم 8 افراد ہلاک اور 290 زخمی ہوئے تھے۔