کراچی(صباح نیوز) معاون خصوصی عثمان ڈار نے کہاہے کہ نوجوانوں کے کاروبار اور ملکی ترقی کے لیے آئیڈیاز کو سپورٹ کریں گے اور ذہین طالبات کو اسکالر شپ کے ساتھ بیرون ملک بھی بھیجیں گے۔
معاون خصوصی عثمان ڈار نے جناح یونیورسٹی برائے خواتین کادورہ کیا ، اس موقع پر عثمان ڈار نے کہا کہ بیس لاکھ نوجوان237 یونیورسٹی میں زیر تعلیم ہیں، وزیراعظم کی خواہش ہے فارغ التحصیل طالب علم ملکی ترقی کا حصہ بنیں۔معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے کامیاب جوان پروگرام کے لیے 100 ارب رکھے ہیں،
جناح یونیورسٹی کی طالبات بہت با صلاحیت ہیں۔عثمان ڈار نے کہا کہ نوجوانوں کے کاروبار اور ملکی ترقی کے لیے آئیڈیاز کو سپورٹ کریں گے اور ذہین طالبات کو اسکالر شپ کے ساتھ بیرون ملک بھی بھیجیں گے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستانی خواتین صرف بیوٹی پارلر نہیں آئی ٹی میں بھی پیش پیش ہیں، وقت آگیا ہے کہ خواتین آگے بڑھیں اور اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوائیں