گلگت۔وزیراعظم محمد شہبازشریف سے گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ اور وزیر اعلی گلگت بلتستان گلبر خان نے الگ الگ ملاقات کی۔ وزیراعظم آفس کے میڈیاونگ سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں گلگت بلتستان کے امور پر تبادلہ خیال کیاگیا۔
گورنر و وزیر اعلی گلگت بلتستان نے وزیراعظم کو ملک میں حالیہ معاشی استحکام پر خراج تحسین پیش کیا ۔ دونوں رہنماں نے گلگت بلتستان میں متعدد ترقیاتی منصوبوں کے سنگ بنیاد و افتتاح پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا۔
اس موقع پر وزیراعظم نے ہدایت کی کہ گلگت بلتستان کی عوام کی فلاح وبہبود کے لیے ان ترقیاتی منصوبوں کی جلد از جلد تکمیل یقینی بنائی جائے گی۔وزیراعظم نے کہاکہ وفاقی حکومت، گلگت بلتستان کے عوام کی ترقی وخوشحالی اور فلاح و بہبود کے لیے سرگرم عمل ہے۔ وزیراعظم کو وزیر اعلی گلگت بلتستان نے وزیر اعظم کو روایتی چوغہ اور ٹوپی کا تحفہ پیش کیا۔ ادھر وزیراعظم محمد شہباز شریف نیوزیراعلی سیکرٹریٹ گلگت بلتستان میں یادگار شہداپر حاضری دی اور پھولوں کی چادر چڑھائی۔
وزیراعظم محمد شہبازشریف گلگت بلتستان کے ایک روزہ دورے پر یہاں پہنچے ، وزیر اعلی سیکر ٹریٹ آمد پر وزیر اعظم کو روایتی لباس میں ملبوس بچوں نے پھول پیش کئے۔وزیراعظم محمد شہباز شریف کی آمد پر چیف منسٹر سیکریٹریٹ گلگت بلتستان میں ان کے اعزاز میں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔
وزیراعظم نے چیف منسٹر سیکریٹریٹ گلگت بلتستان میں یادگار شہدا پر حاضری دی اور یادگار شہدا پر پھولوں کی چادر چڑھائی ۔وزیراعظم نے گلگت بلتستان سکائوٹس کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرتیہوئے کہا کہ خطے میں امن کے قیام اور لوگوں کے جان و مال کی حفاظت کے لیے گلگت بلتستان سکاٹس کے نڈر نوجوانوں کی قربانیاں ناقابل فراموش ہیں۔