واشنگٹن(صباح نیوز)عالمی منڈی میں مسلسل اضافے کے بعد خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی ہوئی ہے۔خام تیل کی قیمتوں میں بدھ کو دو سیشنز کی بڑھوتری کے بعد 2 فیصد تک کمی واقع ہوئی، کیونکہ امریکی ڈالر اس پیشگوئی پر مضبوط ہوا کہ ریپبلکن ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی صدارتی انتخاب جیت لیا ہے اورامریکی خام تیل کے ذخائر توقع سے زیادہ بڑھے ہیں۔
برینٹ خام تیل کی قیمت 1.17 ڈالر یا 1.5 فیصد کی کمی سے 74.36 ڈالر فی بیرل رہی جبکہ امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ(ڈبلیو ٹی آئی)خام تیل کی قیمت 1.11 ڈالر یا 1.5 فیصد کی کمی سے 70.88 ڈالر فی بیرل رہی۔