واشنگٹن(صباح نیوز)فلسطینی نژاد راشدہ طلیب، آندرے کارسن اورالہان عمر دوبارہ امریکی کانگریس کی رکن منتخب ہو گئیں ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق فلسطینی نژاد راشدہ طلیب دوبارہ کانگریس کی رکن منتخب ہوگئیں،
ڈیموکریٹس امیدوار راشدہ طلیب نے مشی گن کی نشست پر کامیابی حاصل کی۔مسلمان امیدوار آندرے کارسن بھی کانگریس کے رکن منتخب ہوگئے، ڈیموکریٹس امیدوار آندرے کارسن انڈیانا سے نویں بار کامیاب ہوئے۔امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق الہان عمر منی سوٹا کی ففتھ ڈسٹرکٹ سے کامیاب ہوئیں،الہان عمر نے 76.37 فیصد ووٹ حاصل کئے ۔