لاہور(صباح نیوز)لاہور ہائیکورٹ نے سموگ کے تدراک کیلئے زیر سماعت کیس کا تحریری حکم جاری کردیا ،عدالت نے فصلوں کی باقیات جلانے والوں کیخلاف ایکشن تیزکرنے کا حکم دیا ہے۔
تحریری حکم میں کہا گیا کہ آلودگی کاباعث بنا نے والی فیکٹریوں کوگرایاجائے،سرگودھا میں فیکٹریوں کی آلودگی کومانیٹر کرنے کیلئے ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں۔عدالت نے ٹولینٹن مارکیٹ سے متعلق تفصیلی رپورٹ بھی طلب کرلی۔علاوہ ازیں محکمہ سکولز سکول کے بچوں کوپک اینڈ ڈراپ کیلئے بسیں دینے کی تفصیلی رپورٹ بھی طلب کی ہے۔جسٹس شاہدکریم نے شہری ہارون فاروق سمیت دیگرکی درخواستوں پرتحریری حکم جاری کردیا۔