بدقسمتی ہوگی کہ ٹرمپ کے حکم پر عمران خان کی رہائی ہو، رانا ثنا اللہ

اسلام آباد(صباح نیوز)مسلم لیگ ن پنجاب کے صدراور وزیراعظم کے سیاسی مشیر رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ نومبر میں ہونے والے امریکی انتخابات کے نتائج پاکستان کے حالات پر اثرانداز نہیں ہوں گے۔رانا ثنا اللہ نے ایک نجی ٹی وی سے گفتگو میں  کہا کہ بدقسمتی ہوگی کہ ٹرمپ کے حکم پر بانی پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی ہو، بانی پی ٹی آئی کی رہائی کا فیصلہ قانون کے مطابق ہوگا۔

رانا ثنا اللہ کی بات کے جواب میں پی ٹی آئی رہنما لطیف کھوسہ نے کہا کہ ڈونلڈ لو کے کہنے پر حکومت گرائی جاسکتی ہے تو ٹرمپ کا حکم کیوں مانا نہیں جاسکتا، سہولت کاری ختم ہوگئی تو ان کی حکومت ایک دن نہیں چل سکتی۔جو اب میں  رانا ثنا اللہ بولے کہ ڈونلڈ ٹرمپ آپ کو مبارک ہو، ٹرمپ آپ کو مبارک کہ وہ آپ کیلئے آسانیاں پیدا کرے۔ایک سوال کے جواب میں رانا ثنا اللہ نے کہا کہ بشری بی بی کی رہائی کے پیچھے کوئی ڈیل نہیں ہے۔ ، یہ سارا عمل قانون کے مطابق ہوا۔