پاکستان اور روس کے تعلقات میں مزید مضبوطی اور استحکام خوش آئند ہے، وزیراعظم


اسلام آباد(صباح نیوز) وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان اور روس کے تعلقات میں مزید مضبوطی اور استحکام خوش آئند ہے۔

اسلام آباد میں وزیرِ اعظم سے روسی فیڈرل اسمبلی کی فیڈریشن کونسل کی اسپیکر نے وفد کے ہمراہ ملاقات کی۔اس موقع پر وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے روسی وفد کے دورہ پاکستان کا خیر مقدم کیا۔ وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا کہ روس اور پاکستان کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کے وسیع امکانات ہیں، دونوں ممالک کے عوام کی ترقی کے اہداف کو حاصل کیا جا سکتا ہے ۔

وزیراعظم   نے کہا  کہ دسمبر میں پاک روس مشترکہ کمیشن کا اجلاس دونوں ملکوں کے درمیان تعاون میں فروغ کا باعث بنے گا۔ وزیراعظم نے روسی صدر کے  لئے  نیک خواہشات اور دورہ پاکستان کی دعوت کا پیغام بھی دیا۔