طلبہ اپنے مستقبل کی بہتری کیلئے ایمان اتحاد اور تنظیم کو اپنا شعار بنائیں ،گورنر پنجاب

فتح جنگ(صباح نیوز)گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا ہے کہ طلبہ اپنے مستقبل کی بہتری کیلئے ایمان اتحاد اور تنظیم کو اپنا شعار بنائیں۔ طلبا پر زور دیا کہ وہ محنت اور لگن کے ذریعے پاکستان کا نام روشن کریں۔ کیڈٹ کالج فتح جنگ کوگورنر ہاؤس سے ہر ممکن تعاون حاصل ہوگا۔ان خیالات کا اظہار انہوںنے کیڈٹ کالج فتح جنگ کے یوم والدین کے موقع پربطور میں مہمان خصوصی کیا۔اس موقع پر کالج کے پرنسپل اور دیگر متعلقہ افراد بھی موجود تھے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر پنجاب نے کہا کہ کیڈٹ کالج فتح جنگ کانتیجہ تمام کیڈٹ کالجز سے بہتررہاجس کیلئے وہ بہت طلبا اور اساتذہ کو مبارک باد پیش کرتے ہیں۔۔کیڈٹ کالج فتح جنگ بھی میدان میں عام خدمات سرانجام دے رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ طلبہ اپنے مستقبل کی بہتری کیلئے ایمان اتحاد اور تنظیم کو اپنا شعار بنائیں کیونکہ اسی کے ذریعے وہ زندگی میں آگے بڑھ سکتے ہیں۔

گورنرپنجاب نے کہا کہ مجھ پرسب سے زیادہ حق اس علاقے کا ہے جہاں سے وہ تعلق رکھتے ہیں اورکیڈٹ کالج فتح جنگ کوگورنر ہاؤس سے ہر ممکن تعاون حاصل ہوگا۔انہوں نے طلبا پر زور دیا کہ وہ محنت اور لگن کے ذریعے پاکستان کا نام روشن کریں۔طلبانے جمناسٹک اور دیگر جسمانی ورزشوں کا بھرپور مظاہرہ کیا جس کو حاضرین نے خوب سراہا۔آخر میں کامیاب ہونے والے طلبا میں انعامات تقسیم کیے گئے۔