اٹک(صباح نیوز)حسن ابدال میںایل پی جی ریفلنگ کے دوران ہائی ایس میں آتشزدگی ، ریسکیو 1122کی ٹیم نے آگ پر قابو پا لیا،کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
تفصیلات کے مطابق تحصیل حسن ابدال میں جی ٹی روڈ ایبٹ آباد موڑ کے قریب ہائی ایس میں ایل پی جی ریفلنگ کے دوران آگ بھڑک اٹھی جس نے ہائی ایس کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ۔اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کی فائر ٹیم موقع پر پہنچی اور قلیل وقت میں آگ پر قابو پا لیا واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیںہوا۔