سری نگر(کے پی آئی) مقبوضہ کشمیر میں کرونا وبا سے مزید 4 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں اس طرح کرونا وائرس سے مرنے والوں کی مجموعی تعداد 4732ہوگئی ہے۔۔
پچھلے 24گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کی تشخیص کیلئے 74ہزار 878ٹیسٹ کئے گئے جن میںسے681 افراد کی رپورٹیں مثبت آئی ہیں۔ اس طرح کرونامتاثرین کی مجموعی تعداد 4لاکھ 48ہزار 786ہوگئی ہے۔جموں و کشمیر میں مسلسل تیسرے دن بھی کورونا وائرس سے روزانہ متاثر ہونے والے افراد کی تعداد 1000سے کم ہے۔۔
محکمہ صحت کی جانب سے فراہم کئے گئے اعداد و شمار کے مطابق جموں و کشمیر میں کورونا وائرس سے 681افراد ،متاثر ہوئے ہیں جن میں جموں میں 359 جبکہ کشمیر میں 322افراد متاثر ہوئے ہیں۔ کشمیر میں مثبت قرار دئے گئے 322افراد میں 4بیرون ریاستوں سے سفر کرکے وادی پہنچے جبکہ دیگر 318افراد مقامی سطح پر رابطے میں آنے کی وجہ سے متاثر ہوئے ہیں۔
کشمیر میں متاثر ہونے والے 322افراد میں سرینگر میں 139، بارہمولہ میں 39، بڈگام میں 39، پلوامہ میں 10، کپوارہ میں 30، اننت ناگ میں 16، بانڈی پورہ میں 10، گاندربل میں 20، کولگام میں 11 جبکہ شوپیان میں 8افراد کی رپورٹیں مثبت آئی ہیں۔