بلاول کی فضل الرحمان سے ملاقات، مجوزہ آئینی ترامیم پر مشاورت

اسلام آباد(صباح نیوز)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری نے جمعیت علمائے اسلام کے امیر مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی ہے۔

ملاقات اسلام آباد میں مولانا فضل الرحمان کے گھر پر ہوئی، پی پی وفد میں نوید قمر، مرتضی وہاب اور جمیل سومرو شامل تھے۔ملاقات میں مجوزہ آئینی ترامیم پر مشاورت کی گئی۔