اسلام آباد (صباح نیوز)گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران پاکستان میں مہلک عالمی وباء کوروناوائرس کے مزید47مریض انتقال کر گئے جس کے بعد ملک میں کوروناوائرس سے انتقال کرنے والے مریضوں کی کل تعداد29648تک پہنچ گئی۔
جمعرات کے روز ملک بھر میں کوروناوائرس کے3914نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ملک میں کوروناوائرس کے فعال کیسز کی تعداد84670تک پہنچ گئی ۔ملک میں کوروناوائرس کے کیسز کے مثبت آنے کی شرح7.1فیصد تک پہنچ گئی۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی اوسی)کی جانب سے جمعرات کے روز ملک میں کوروناوائرس کے حوالے سے جاری تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق اب تک11 کروڑ39لاکھ7ہزار970 افراد کو کوروناوائرس ویکسین کی پہلی خوراک لگائی جا چکی ہے جبکہ گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران12لاکھ72ہزار52افرادکو کوروناوائرس ویکسین کی پہلی خوراک لگائی گئی۔
اب تک8کروڑ88لاکھ68ہزار 554افراد کو مکمل کوروناوائرس کی ویکسین لگائی جاچکی ہے۔گذشتہ24گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کوروناوائرس کی 9لاکھ57ہزار906خواراکیںلگائی گئیں۔ ملک بھر میں اب تک کوروناوائرس کی کل19کروڑ 22لاکھ 48ہزار104خوراکیں لگائی جا چکی ہیں ۔ جبکہ گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران ملک بھرمیں21لاکھ83ہزار401کوروناوائ
اب تک ملک بھر میں 32لاکھ72ہزار828افراد کو کوروناوائرس کی بوسٹر ڈوز لگائی جاچکی ہے جبکہ گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 87080افراد کو کوروناوائرس کی بوسٹرڈوزلگائی گئی۔ پاکستان اب تک کورکوناوائرس کے کل رپورٹ ہونے والے کیسز کی تعداد 14لاکھ74ہزار75تک پہنچ گئی۔ اب تک ملک بھرمیں کوروناوائرس کے13 لاکھ59 ہزار757مریض مکمل طور پر صحت یاب ہو چکے ہیں۔اس وقت ملک میں کوروناوائرس کے تشویشناک حالت میں موجود مریضوں کی تعداد1716تک پہنچ گئی۔
این سی اوسی کے مطابق پاکستان میں کوروناوائرس سے انتقال کرنے والے مریضوں کی شرح2فیصد جبکہ صحت یاب ہونے والے مریضوں کی شرح 92.2فیصد تک پہنچ چکی ہے۔گذشتہ24گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کوروناوائرس کے5459مریض مکمل طور پر صحت یاب ہو کر گھروں کو چلے گئے۔ صوبہ سندھ ملک بھر میں کوروناوائرس کے کل رپورٹ ہونے والے کیسزاور صحت یاب ہونے والے مریضوں کے اعتبار سے ملک بھر میں پہلے نمبر پر آگیا جبکہ صوبہ پنجاب دوسرے نمبر پر ہے۔ دوسری جانب صوبہ پنجاب ملک بھر میں کوروناوائرس سے ہونے والی اموات کے اعتبار سے ملک بھر میں پہلے جبکہ صوبہ سندھ دوسرے نمبر پر ہے۔
این سی اوسی کے مطابق کوروناوائرس کے فعال کیسز کے اعتبار سے صوبہ خیبر پختونخوا ملک بھردوسرے نمبر پر آگیا۔ اس وقت خیبرپختونخوا میں کوروناوائرس کے فعال کیسز کی تعداد14177تک پہنچ گئی ۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کوروناوائرس کے فعال کیسز کی تعداد10197تک پہنچ گئی۔صوبہ پنجاب میں کوروناوائرس کے فعال کیسز کی تعداد13662تک پہنچ گئی ہے،صوبہ سندھ میں کوروناوائرس کے فعال کیسز کی تعداد44723تک پہنچ گئی ، صوبہ بلوچستان422،آزاد جموں وکشمیر1952جبکہ گلگت بلتستان میں کوروناوائرس کے فعال کیسز کی تعداد329تک پہنچ گئی ہے۔
این سی اوسی کے مطابق اب تک صوبہ سندھ میں کوروناوائرس کے5 لاکھ2ہزار313مریض مکمل طور پر صحت یاب ہو چکے ہیں، صوبہ پنجاب میں 4لاکھ65ہزار529،صوبہ خیبر پختونخوا میں 186620،وفاقی دارالحکومت اسلام آباد122005،صوبہ بلوچستان34165،آزادجموں وکشمیر38625جبکہ گلگت بلتستان میں کوروناوائرس کے صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد10500تک پہنچ گئی ۔
این سی اوسی کے مطابق اسلام آباد میںکورونا وائرس کے کل رپورٹ ہونے والے کیسز کی تعداد132400،خیبرپختونخوا میں کل رپورٹ ہونے والے کیسز کی تعداد206879،صوبہ پنجاب میں کل رپورٹ ہونے والے کیسز کی تعداد4لاکھ92ہزار489،صوبہ سندھ میں کوروناوائرس کے کل رپورٹ ہونے والے کیسز کی تعداد5لاکھ54ہزار990،بلوچستان میں کوروناوائرس کے کل رپورٹ ہونے والے کیسز کی تعداد 34957 ،آزاد کشمیر41342اور گلگت بلتستان میں11018افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات صوبہ پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں13298افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں7954، خیبر پختونخوا میں6082، اسلام آباد میں990، گلگت بلتستان میں189، بلوچستان میں370 اور آزاد جموں و کشمیر میں765فراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔
آزاد جموں وکشمیر میں کوروناوائرس سے انتقال کرنے والے مریضوں کی شرح تین فیصد، اسلام آباد ایک فیصد، گلگت بلتستان دو فیصد، بلوچستان ایک فیصد، خیبر پختونخوا تین فیصد، سندھ دو فیصد اور پنجاب میں تین فیصد تک پہنچ گئی ہے ۔اب تک ملک بھر میں کوروناوائرس کے 2 کروڑ55لاکھ81ہزار680ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں جبکہ گزشتہ24گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کوروناوائرس کے54638نئے ٹیسٹ کئے گئے ۔