بنگلہ دیش میں شدید بارشوں کے نتیجے میں سیلاب آگیا 7 افراد ہلاک

ڈھاکہ (صباح نیوز)بنگلہ دیش میں شدید بارشوں کے نتیجے میں آنے والے سیلاب میں ابتدائی نتائج کے مطابق 7 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔شیرپور میں جہاں شدید بارشوں کا سلسلہ جاری ہے، سیلاب سے 200 سے زائد دیہات متاثر اور ڈیڑھ لاکھ  سے زائد افراد محصور ہیں۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق سیلاب کے باعث خطے میں 7 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوئے ہیں۔علاقے کے رہائشیوں  میں خوراک  اور پانی کو صاف کرنے والی “ٹیبلٹس” تقسیم کی گئی ہیں۔