محمد حسین محنتی کی سینئر صحافیوں سید حسن احمد اور محسن احمد کے گھر جاکر والد کی وفات پر تعزیت


کراچی(صباح نیوز)امیر جماعت اسلامی سندھ محمد حسین محنتی نے سینئر صحافیوں سید حسن احمد (نیوز ایڈیٹر روزنامہ جسارت) سید محسن احمد (نیوز ایڈیٹر روزنامہ نئی بات) کے گھر جاکر والد خواجہ خلیل احمد کی وفات پر تعزیت،مرحوم کی مغفرت ،درجات کی بلندی اور پسماندگان کیلئے صبر جمیل کی دعا کی۔صوبائی سیکریٹری اطلاعات مجاہد چنا،نائب ناظم علاقہ محمد نگر حمید مجاہد بھی ساتھ موجود تھے۔

صوبائی امیر نے مرکزی میڈیا کوآرڈینیٹر سرفراز احمد کے گھر بھی جاکر ان کے بڑے بھائی کی وفات پر تعزیت اور درجات کی بلندی کی دعا کی۔