صدر،وزیراعظم ، وفاقی وزیر داخلہ ودیگر کا شمالی وزیرستان میں فوجی جوانوں کی شہادت پر اظہار افسوس

اسلام آباد (صباح نیوز)  صدر مملکت آف علی زرداری ،وزیراعظم محمد شہباز شریف ،وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی ودیگر ضلع شمالی وزیرستان کے علاقے سپن وام میں خوارجی دہشت گردوں کی فائرنگ سے  لیفٹیننٹ کرنل محمد شوکت سمیت فوجی جوانوں کی شہادت پر اظہار افسوس کیا ہے ۔

صدرمملکت آصف علی زرداری نے واقعہ میں فوجی جوانوں کی شہادت پر افسوس کا اظہار کیا اورشہدا کے درجات کی بلندی  لواحقین کیلئے صبرجمیل کی دعا کی ہے ۔ وزیراعظم نے دہشت گردوں کا بہادری سے مقابلہ کرتے ہوئے جام شہادت نوش کرنے والے لیفٹیننٹ کرنل محمد شوکت، لانس نائیک محمد اللہ ، لانس نائیک اختر زمان ، لانس نائیک شاہد اللہ ، لانس نائیک یوسف اور سپاہی جمیل احمد کو خراج عقیدت وزیراعظم کا شہدا کی بلندی  درجات کی دعا اور ان کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کیا ۔وزیراعظم نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج نے لازوال قربانیوں دیں ہیں ،پوری قوم شہدا کو سلام پیش کرتی ہے ، ہر قسم کی دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لئے پر عزم ہیں۔  وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے شمالی وزیرستان کے علاقے سپن وام میں فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں کے خلاف بہادری سے لڑتے ہوئے شہید ہونے والے لیفٹیننٹ کرنل محمد علی شوکت اور 5 جوانوں کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا ہے۔

وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ شہید لیفٹیننٹ کرنل محمد علی شوکت اور 5 جوانوں نے قوم کے محفوظ مستقبل کے لئے اپنی جانیں وطن پر نچھاور کیں۔ انہوں نے کہا کہ قوم شہید لیفٹیننٹ کرنل محمد علی شوکت اور دیگر شہدا کی عظیم قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھے گی۔ وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ شہید لیفٹیننٹ کرنل محمد علی شوکت اور دیگر شہدا نے فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں کے ناپاک عزائم کو ناکام بنایا اور 6 خوارجی دہشتگردوں کو جہنم واصل کیا۔ انہوں نے   کہا کہ شہدا نے جان دے کر فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں کو عبرتناک انجام تک پہنچایا۔

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے شہید لیفٹیننٹ کرنل محمد علی شوکت اور دیگر شہدا کے خاندانوں سی دلی ہمدردی اورتعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہماری تمام تر ہمدردیاں شہدا کے خاندانوں کے ساتھ ہیں۔ممبر قومی اسمبلی ڈاکٹر مہرین بھٹو نے شمالی وزیرستان کے علاقہ سپن وام میں کلیئرنس آپریشن کے دوران سکیورٹی فورسز پر خوارجی دہشتگردوں کے حملے کی مذمت کرتے ہوئے لیفٹیننٹ کرنل محمد علی شوکت سمیت6جوانوں کے جانی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔