شمالی وزیرستان ،فائرنگ کے تبادلے میں لیفٹیننٹ کرنل اور5جوان شہید،6دہشتگرد ہلاک

راولپنڈی (صباح نیوز) شمالی وزیرستان میں پاک فوج اور  دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں لیفٹیننٹ کرنل محمد علی شوکت سمیت 6 جوان شہید ہوگئے جبکہ 6دہشت گرد مارے گئے ۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے سپن وام میں سکیورٹی فورسز اور خوارج کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں 6 دہشت گرد مارے گئے۔آئی ایس پی آر کہا کہ دہشتگردوں سے شدید فائرنگ کے تبادلے میں لیفٹیننٹ کرنل محمد علی شوکت سمیت 6 جوان بھی شہید ہوگئے، شہید 43 سالہ لیفٹیننٹ کرنل محمد علی شوکت کا تعلق فیصل آباد سے ہے ،

لیفٹیننٹ کرنل محمد علی شوکت شہید نے سوگواران میں اہلیہ اور تین بیٹے چھوڑے،30 سالہ لانس نائیک محمد اللہ شہید کا تعلق ضلع خیبر سے ہے ،لانس نائیک محمد اللہ شہید نے پاک فوج میں 13 سال تک دفاع وطن کا فریضہ سرانجام دیا،لانس نائیک محمد اللہ شہید نے اہلیہ غمگسار چھوڑی30 سالہ لانس نائیک اختر زمان شہید کا تعلق ضلع لکی مروت سے ہے ،لانس نائیک اختر زمان شہید نے 10 سال تک دفاع وطن کا فریضہ سر انجام دیا، لانس نائیک اختر زمان شہید نے اہلیہ سوگوار چھوڑی،29 سالہ لانس نائیک شاہد اللہ شہید کا تعلق ضلع ٹانک سے ہے ،لانس نائیک شاہد اللہ شہید نے 7 سال پاک فوج میں خدمات سرانجام دیں، لانس نائیک شاہد اللہ شہید نے سوگواران میں اہلیہ چھوڑی،31 سالہ لانس نائیک یوسف علی شہید کا تعلق لوئر اورکزئی سے ہے ،لانس نائیک یوسف علی شہید نے 11 سال تک پاک فوج میں رہتے ہوئے دفاع وطن کا فریضہ سرانجام دیا،لانس نائیک یوسف علی شہید نے غمگساروں میں اہلیہ چھوڑی26 سالہ سپاہی جمیل احمد شہید کا تعلق ضلع سوات سے ہے سپاہی جمیل احمد شہید نے پانچ سال تک پاک فوج میں خدمات سرانجام دیں ،سپاہی جمیل احمد شہید نے اہلیہ سوگوار چھوڑی۔آئی ایس پی آر نے کہا کہ  سکیورٹی فورسز دہشتگردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لئے پرعزم ہیں، ہمارے بہادر سپاہیوں کی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔