ایک سال کے دوران 1,364 فلسطینی خاندانوں کے41700 افراد شہید

غزہ(صباح نیوز) اسرائیلی فوج کی غزہ کی پٹی میں نسل کشی کے ایک سال کے دوران 1,364 فلسطینی خاندانوں  کے41700 افراد شہید ہوگئے ہیں ۔مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق  غزہ میں  سرکاری میڈیا آفس کی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ قابض اسرائیلی فوج نے 1,364 فلسطینی خاندانوں کو ختم کیا اور ان اس کے تمام افراد کو جن میں شیرخوار بچے شامل ہیں کو شہید کیا۔ 3,472 فلسطینی خاندانوں   کے تمام افراد میں صرف دو زندہ بچے ہیں۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ہمارے فلسطینی عوام کے خلاف جاری جرائم نسل کشی کے جرم کے دائرہ کار میں آتے ہیں جو قابض اسرائیل کی طرف سے مکمل امریکی سرپرستی میں اور یورپی اور مغربی ممالک کے ایک گروپ کی شراکت سے ہوتے ہیں۔

یہ ممالک صہیونی مجرم کو جنگی ہتھیار سپلائی کرتے ہیں۔ ان میں مہلک اور بین الاقوامی طور پر ممنوعہ ہتھیار شامل ہیں۔ فلسطینیوں کی نسل مٹانے کی اس سفاکانہ مہم میں امریکہ، برطانیہ، جرمنی، فرانس اور دیگر ممالک پیش پیش ہیں۔غزہ میڈیا آفس اسرائیلی فوج ، امریکی انتظامیہ اور نسل کشی میں حصہ لینے والے ممالک کو انسانیت کے خلاف اور بین الاقوامی قانون کے خلاف ان جرائم کا مکمل طور پر ذمہ دار ٹھہرایا ہے۔ انہوں نیکہا کہ ان ممالک کے خلاف بین الاقوامی اور فوجداری عدالتوں میں مقدمہ چلانے کا مطالبہ کرتے ہیں۔ فلسطینیوں کی نسل ختم کرنے کی مذموم مہم میں شامل ممالک کو انصاف کے کٹہر میں لایا جائے