کندھ کوٹ ،مغویوں کی عدم بازیابی پر احتجاج ،سندھ کو پنجاب سے ملانے والی شاہراہ بند


کندھ کوٹ(صباح نیوز)کندھ کوٹ کے غوث پور انڈس ہائی وے پر مغویوں کی عدم بازیابی پر احتجاج کے طور پر متاثرین کا دھرنا جاری ہے، دھرنے کے باعث سندھ کو پنجاب سے جوڑنے والی شاہراہ بند ہو گئی۔

مظاہرین نے کہا کہ پولیس نے مغویوں کی بازیابی کیلئے 2دن کی مہلت مانگی تھی لیکن تین روز گزرنے کے بعد بھی مغوی بازیاب نہ ہوسکے۔ دھرنے سے شاہراہ بند ہونے کی وجہ سے سندھ پنجاب جانے والی ٹریفک بند ہوگئی ۔