محمد علی درانی کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات۔امیر منتخب ہونے پر مبارکباد

اسلام آباد (صباح نیوز)سابق وفاقی وزیر محمد علی درانی نے جے یوآئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان  سے اسلام آباد میں ان کی رہائش گاہ  پر ملاقات کی۔ محمد علی درانی نے مولانا فضل الرحمان کو جے یو آئی کا بلامقابلہ امیر منتخب ہونے پر مبارکباد دی ۔ ترجمان جے یو آئی کے مطابق ملاقات میں  سیاسی صورتحال پر گفتگو ہوئی۔ ملاقات میں مرکزی ترجمان محمد اسلم غوری، معاون مفتی ابرار بھی شریک ہوئے۔