حسن نصراللہ اور اسماعیل ہنیہ کی شہادت ضرور رنگ لائے گی ، قبلہ اول ایک دن آزاد ہوگا،محمد حسین محنتی

کراچی(صباح نیوز(امیرجماعت اسلامی سندھ وسابق ایم این اے محمد حسین محنتی نے کہا ہے کہ حسن نصراللہ اور اسماعیل ہنیہ کی شہادت ضرور رنگ لائے گی اور قبلہ اول ایک دن آزاد ہوکر رہیگا، شہادتوں سے جدوجہد آزادی کو مزیدتقویت ملے گی، حسن نصراللہ عالم اسلام کے ایک ہیرو تھے۔ جن کی دینی و ملی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔مزاحمت میں ہی زندگی ہے۔پوری امت مجاہدین کی طرف امید سے دیکھ رہی ہے کیونکہ قبلہ اول کی آزادی اورصہیونی ریاست کو ناکام بنانا یہ امت مسلمہ کے ہر فرد کی جنگ ہے اور یہ حملے صرف غزہ بیروت دمشق پر نہیں بلکہ امت پر حملے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں جعفریہ آرگنائیزیشن کے تحت مقامی ہال میںعالمی رہنمائوں حسن نصراللہ واسمائیل ہانیہ کی شہادت پر احتجاجی وتعزیتی ریفرنس سے خطاب کے دوران کیا۔صوبائی امیرنے کہاکہ صہیونی ریاست نے غزہ کے بعد بیروت ودمشق پرحملے کرکے عالمی امن کو خطرے میں ڈال دیا ہے۔

غزہ میں اسرائیلی جارحیت کو 362ہوچکے جس میں 42ہزارسے زاید لوگوں کو شہید کیا جاچکا ہے زخمی ولاپتا اس کے علاوہ ہیں۔تمام درندگی کے باوجود غزہ کے مظلوم عوام سرزمین انبیاء وقبلہ آزادی کے لیے پرعزم ہیں۔اقوام متحدہ کے اجلاس کے دوران حملے ناکامی اور سیکریٹری جنرل انتونیو گوتیریس کے اسرائیل میں داخلے پر پابندی اقوام متحدہ کے ناکارہ ادارہ ہونے کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ایران کے علاوہ کسی مسلمان ملک کے اندر یہ جرآت نہیں ہوئی کہ صہیونی ریاست کی ننگی جارحیت کو روکیں۔ مسلم ممالک کے حکمران امریکہ کی غلامی میں صیہونی مظالم کے خلاف آواز بلند نہیں کرتے، صیہونی مظالم کو روکنا ہے تو مسلم ممالک کو عملی اقدامات کرنے ہوں گیجماعت اسلامی کے تحت یکم سے سات اکتوبر تک ہفتہ یکجہتی مظلومین میایا جارہا ہے۔6 کو کراچی میں شاہراہ فیصل پر غزہ مارچ جبکہ 07 اکتوبر کو غزہ کے محاصرے کو ایک سال پورے ہونے پر پورے ملک میں یکجہتی مظلومین کے لیے سڑکوں پر نکل کراحتجاج کیا جائے گا،عوام بھرپور شرکت کرکے ایمانی غیرت کا ثبوت دے۔