اسلام آباد(صباح نیوز)سابق سیکرٹری الیکشن کمیشن کنور دلشاد نے کہا ہے کہ فیصل واوڈا کو نا اہل قرار د یناالیکشن کمیشن کا تاریخی فیصلہ ہے۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے فیصل واوڈا کو نا اہل قرار دیا جو ایک تاریخی فیصلہ ہے۔انہوں نے کہا کہ اب تاحیات نااہلی کا سوال ہے اس پر الیکشن کمیشن اور عدالت فیصلہ کرے گی اس حوالے سے تمام اختیارات عدالت کے پاس ہیں۔
انہوں نے کہا کہ فیصل واوڈا بھی نواز شریف اور جہانگیر ترین کی طرح تاحیات نا اہلی کے زمرے میں آتے ہیں وہ الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ جاسکتے ہیں۔