سرینگر: کل جماعتی حریت کا نفرنس کی سینئر رہنماء و جمو ں وکشمیرماس موومنٹ کی چیرپرسن فریدہ بہن جی نے نئی دہلی تہاڑ جیل میں قید کشمیری خاتون رہنما دختران ملت کی سربراہ آسیہ اندرابی کی بڑی بہن بازیغہ اندرابی کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مرحومہ بازیغہ اپنی بہن آسیہ اندرابی اور ان کے شوہر ڈاکٹر قاسم فکتو کی جیل میں حالت زار سن کر دل و دماغ پر قابو نہ رکھ سکی اور برین ہیمریج کے باعث اس دنیا سے رخصت کرکے چلی گئی۔ انہوں نے مرحومہ بازیغہ اندرابی کی جنت نشینی اور پسماندگان کیلئے خصوصی دعا کی گئی اور اس عزم و یقین کا اظہار کیا گیا کہ جدوجہد آزادی پوری قوت سے حصول منزل تک ہر محاذ پر جاری رہے گی
دریں اثناء فریدہ بہن جی کی ہدایت پر ماس موومنٹ کے چیف آرگنائزر عبدالرشید لون نے آسیہ اندرابی کی بہن مرحومہ بازیغہ کے گھر جاکر ان کے شوہرفیروز احمد شاہ اور دیگر اہل خانہ سے اظہار تعزیت کیا ،اس موقع پر حریت کانفرنس کے رہنماء حکیم عبدالرشید، میرواعظ شمالی کشمیر پرے حسن افضل فردوسی اور دیگر رہنماء بھی موجود تھے ، عبدالرشید لون نے تنظیم کی چیرپرسن فریدہ بہن جی کی جانب سے تعزیتی پیغام بھی لواحقین تک پہنچایا
اس موقع پر مرحومہ کے لئے دعائے مغفرت کے علاوہ کشمیر کی آزادی کے لئے خصوصی دعا کی گئی جبکہ لواحقین سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہا ر کیا گیا ۔ جہاں سیدہ آسیہ اندرابی پچھلے 6سال سے تہاڑ جیل میں مقید ہیں وہیں ان کے شوہر ڈاکٹر محمد قاسم فکتو تین دہائیوں سے جرم بے گناہی کی سز ا کاٹ رہے ہیں۔سیدہ آسیہ اندرابی کی طبیعت انتہائی ناساز ہے۔وہ کئی امراض میں مبتلا ہیں۔ڈاکٹر قاسم فکتو کے حوالے سے یہ اطلاع ملی ہے کہ انہیں ڈیتھ سیل میں رکھا گیا ہے اور انتظامیہ نے باقاعدہ جیل میں یہ تشہیر کی ہے کہ اسے اس سیل میں مرنے کیلئے رکھا گیا ہے۔بازیغہ اندرابی مرحومہ تک ایک ہفتہ پہلے یہ صورتحال پہنچی تو انہیں اسی وقت برین ہیمریج کا حملہ ہوا۔دل نے بھی کام کرنا چھوڑ دیا اور جمعرات 19ستمبر کو وہ اللہ کو پیاری ہوگئیں۔ عبدالرشید لون اور دیگر حریت رہنماوں نے نے آسیہ اندرابی اور دیگر محبوس مرد و خواتین رہنماوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی قربانیاں ضائع نہیں ہونگی۔ ان قربانیوں کے طفیل کشمیری اپنے مشن میں جلد کامیاب ہونگے۔۔