کشتواڑ، ریاسی اور سانبہ اضلاع میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائیاں


سری نگر: بھارتی فوج نے مختلف علاقوں میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائیاں جاری رکھیں۔

بھارتی فوج نے کشتواڑ، ریاسی اور سانبہ اضلاع کے مختلف علاقوں میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائیاں شروع کیں جو آخری اطلاعات آنے تک جاری تھیں۔ایک بھارتی پولیس افسر نے بتایا کہ ضلع ریاسی کے علاقے چسانہ میں بھی آپریشن جاری ہے جہاں جمعہ کی شام بھارتی فورسز اور عسکریت پسندوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہواتھا۔

بھارتی پولیس حکام نے بتایا کہ کشتواڑ کے علاقے چھاترو میں بھی فوجی آپریشن جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ علاقے میں کمک بھیج دی گئی ہے اور مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔