چیئرمین سینٹ کی بلاول بھٹو زرداری کو سالگرہ پر مبارکباد


اسلام آباد (صباح نیوز) چیئرمین سینٹ سید یوسف رضا گیلانی کی جانب سے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کو ان کی 36ویں سالگرہ پر مبارکباد دی ہے ۔

چیئرمین سینٹ سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ میں چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کو ان کی 36ویں سالگرہ پر دل کی اتھاہ گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتا ہوں پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت ،ورکرز ،صدر پاکستان آصف علی زرداری اور تمام اہل خانہ کو بلاول بھٹو زرداری  کی سالگرہ مبارک ہو۔

انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری نے نفرت اور تقسیم کی سیاست کو ختم کر کے نوجوانوں کو لے کر اگے بڑھ رہے ہیں جو قابل تحسین ہے، نوجوان نسل کسی بھی ملک کا قیمتی اثاثہ ہوتے ہیں اور ہمارے لئے یہ خوش قسمتی کی بات ہے کہ ہماری جماعت کے چیئرمین ایک نوجوان، فہم و  فراست، سیاسی بصیرت ،ذہین اور محنتی  انسان ہیں جو ملک کو درپیش مسائل سے نکالنے کا کی ہمت اور حوصلہ رکھتے ہیں۔یہ بھی خوشی کی بات ہے کہ نوجوان قیادت ملک کے مسائل کو حل کرنے کا پرعزم ہے ۔

انہوں نے کہا کہ پوری قوم کو بلاول بھٹو زرداری کی قائدانہ صلاحیتوں پر فخر ہے اور بلاول بھٹو زرداری پاکستانی عوام کی  بہترترجمانی کر رہے  ہیں میری نیک خواہشات بلاول بھٹو زرداری اور ان کے اہل خانہ کے ساتھ ہیں۔ سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری سب کو ساتھ لے کر چلنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ جمہوریت اور جمہوری روایات کے فروغ کے لیے بلاول بھٹو زرداری کی کاوشیں لائق تحسین ہیں۔

بلاول بھٹو زرداری نے قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید محترمہ بے نظیر  کے مشن کو  بخوبی اگے بڑھایا جس پر پوری قوم کو فخر ہے، ہمیں بلاول بھٹو زرداری میں قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو اور محترمہ بے نظیر بھٹو کی جھلک نظر اتی ہے،بلاول بھٹو زرداری کی سیاسی بصیرت قابل تحسین  ہے۔