شیر افضل مروت طبیعت خراب ،لاہور کے جلسہ میں شرکت سے معذرت

اسلام آباد (صباح نیوز)پاکستان تحریک انصا ف کے ایم این اے شیر افضل مروت طبیعت خراب ہونے کے باعث لاہور میں منعقد پی ٹی آئی کے جلسہ میں شرکت سے معذرت کرلی۔سماجی روابط کی ویب سائٹ ایکس پر انہوں نے کہا کہ گذشتہ روز دن کے وقت میری طبیعت ٹھیک تھی لیکن شام کو بخار لوٹ آیا اور اس بار زیادہ شدید ہے، مجھے ہسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا اور میں لاہور جلسہ میں شامل ہونے کی امید کررہا تھا لیکن کمزوری بہت ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ان حالات میں شاید میں لاہور کا سفر نہیں کرسکتا، مجھے امید ہے کہ لاہور اور پنجاب کے لوگ خان صاحب کی حمایت کے لئے نکلیں، اللہ پاک پاکستانیوں کو ہمت دے۔