نااہلی اور بدنظمی پر الیکشن کمیشن کے 3افسران 120روز کیلئے معطل


اسلام آباد (صباح نیوز) چیف الیکشن کمشنر نے نااہلی اور بدنظمی پر محکمے کے تین افسران کو 120 دن کے لئے معطل کر دیا۔

معطل ہونے والے افسران میں ڈائریکٹر ایڈمن و صوبائی الیکشن کمیشن سندھ اظہر حسین ٹنواری، الیکشن افسر کراچی خدا بخش اور صوبائی الیکشن کمشنر سندھ شریف اللہ شامل ہیں۔

نوٹیفکیشن کے مطابق تینوں افسران انکوائری کے مکمل ہونے اور اگلے احکامات تک کراچی میں رہیں گے۔