تکنیکی اورآپریشنل وجوہات کے باعث متعددپروازیں منسوخ


کراچی (صباح نیوز)تکنیکی اورآپریشنل وجوہات کے باعث متعددپروازیں منسوخ کردی گئیں ۔

منسوخ ہونے والی پروازوں میں کراچی سے دبئی جانے والی ایمریٹس کی پرواز ای کے 609 ،کراچی سے ملتان جانے والی ایئربلیو کی پرواز پی اے 807 ،کراچی سے اسلام آباد جانے والی سیرین ایئرکی پرواز ای آر 504،کراچی سے لاہورجانے والی سیرین ایئر کی پرواز ای آر 524،522،کراچی سے اسلام آباد جانے والی ایئرسیال کی پرواز پی ایف 125،کراچی سے لاہور جانے والی ایئرسیال کی پرواز پی ایف 143 اورکراچی سے لاہور جانے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے 306 شامل ہیں۔

کراچی سے سکھر جانے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے 536،کراچی سے کوئٹہ جانے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے 310اورکراچی سے اسلام آباد جانے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے 368بھی کینسل ہونے والی پروازوں میں شامل ہیں۔