مسلمانوں کاخاندا نی نظام مغرب کو متاثر کر رہا ہے، ڈاکٹر محمد مشتاق خان

باغ،آویڑہ(صباح نیوز) جماعت اسلامی آزاد جموںوکشمیرگلگت بلتستان کے امیر ڈاکٹر محمد مشتاق خان نے کہاہے کہ مغربی ممالک کے غیر مسلم  مسلمانوں کے مضبوط خاندانی نظام کودیکھ کر اسلام قبول کررہے ہیں،مسلمانوں کاخاندا نی نظام مغرب کو متاثر کررہاہے،مغرب کا خاندانی نظام بری طرح متاثرہوچکاہے،اللہ نے اپنی مخلوق کے لیے جو بہترین نظام دیاہے وہ اسلام کا ہے ،اسلام کا معاشی سیاسی اور خاندانی نظام ہی دنیا کے لیے باعاث رغبت ہے،نہام نہاد مغرب اسلام کے اس نظام خائف ہے،جماعت اسلامی اور دنیا بھر کی اسلامی تحریکات اسی اسلامی نظام کے  قیام کے لیے جدوجہد کررہی ہیں،عوام جماعت اسلامی  کا ساتھ دیں ہم اسلام کا عادلانہ نظام غالب اورقائم کریںگے،

ان خیالات کااظہارانھوںنے اویڑہ میں جماعت اسلامی کے رہنما عبدالغفور غفاری کی بیٹی کی نکاح کی تقریب کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا تقریب میں سابق امیر جماعت اسلامی عبدالرشید ترابی سمیت سنیئر صحافیوں وکلاء اور سماجی شخصیات نے شرکت کی عبدالرشید ترابی نے خصوصی دعاکرائی،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر محمد مشتاق خان نے کہاکہ ہمارے عورت خالص ہے ،پاکستان اور خاصل اسلامی ممالک میں ہر شہ میں ملاوٹ ہوسکتی ہے مگر عورت پاک دامن اور خالص ہے جس کی وجہ سے ہمارے معاشرہ اور خاندانی نظام محفوظ ہے۔