غزہ (صباح نیوز)اسلامی تحریک مزاحمت (حماس ) نے کہا ہے کہ نوجوان کی جانب سے حملہ اسرائیلی فوج کے جاری ظلم و جارحیت کا فطری ردعمل ہے۔
حماس کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا کہ باب العمود، مقبوضہ الاقصی میں ہمارے ایک بہادر جوان کی جانب سے کیا گیا جرات مندانہ حملہ، قابض افواج کی غزہ اور مغربی کنارے میں جاری ظلم و جارحیت کا فطری ردعمل ہے۔
یہ اقدام مسجد اقصیٰ کے خلاف بڑھتے ہوئے خطرات اور وسیع پیمانے پر کی جانے والی خلاف ورزیوں کے سامنے مزاحمت کا عزم ظاہر کرتا ہے۔