ادویات کی قیمتوں میں توازن کیلئے ٹھوس اقدامات کر رہے ہیں،ڈاکٹر فیصل


اسلام آباد(صباح نیوز)صحت کے معاون خصوصی ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا ہے کہ حکومت ادویات کی قیمتوں میں توازن لانے کیلئے ٹھوس اقدامات کررہی ہے۔

انہوں نے اسلام آباد میں ادویات فروخت کرنے سے متعلق آن لائن سرٹیفیکیٹ کے حوالے سے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم ادویات کی صنعت سے تعلق رکھنے والے افراد کو سہولت کی فراہمی کیلئے بھی کوششیں کررہے ہیں۔

معاون خصوصی نے کہا کہ ان اقدامات کا بنیادی مقصد معیار پر سمجھوتہ کئے بغیر کم قیمت پر ادویات کی دستیابی یقینی بنانا ہے۔