خون کے آخری قطرے،آخری سانس تک عمران خان کا ساتھ دیں گے ۔سینیٹر راجہ ناصر عباس

اسلام آباد (صباح نیوز) پاکستان تحریک انصاف کی اتحادی جماعتوں کے قائدین نے بھی سنگجانی میں جلسہ عام سے خطاب کیا ۔سربراہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ظالموں سے جاری طویل لڑائی ہے یہ مختصر مدت کی لڑائی نہیں ہے ۔

 ہم عہد کرتے ہیں کہ خون کے آخری قطرے اور آخری سانس تک عمران خان کا ساتھ دیں گے ۔ ہم جوانمردوکے ساتھ ہیں بزدلوں کے ساتھ نہیں ۔ قانون کی حکمرانی کے ساتھ ہیں ۔ ثابت قدمی سے ڈٹے رہیں گے جب کہ وہ چاہتے ہیں عوام ناامید مایوس ہوجائیں۔ ایسا نہیں ہونے دیں گے،میدان خالی نہیں چھوڑیں گے۔