سینیٹ کو دکان نہ بنائیں ،سینیٹر سیف اللہ ابڑو

اسلام آباد (صباح نیوز)پی ٹی آئی کے سینیٹر سیف اللہ ابڑو نے ایوان بالا کی کاروائی کے دوران فلور نہ ملنے پر احتجاج کرتے ہوئے کہا ہے کہ سینیٹ کو دکان نہ بنائیں ،صدر نشین منظور کاکڑ نے جواب دیا کوئی سینیٹ کو دکان نہیں بنارہا ہے ،مائینڈ ہی نہیں کہ آپ کی بات محسوس کروں، اپوزیشن نے واضح کیا ہے کہ اسلام آباد جلسوں سے متعلق قانون مسلم لیگ(ن) کے گلے فٹ ہوسکتا ہے  اس وقت ہم ان کے حقوق کی حفاظت کریں گے ۔

اجلاس میں پی ٹی آئی کے سینیٹر سیف اللہ ابڑوبلونے کے لئے بار بار اپنی نشست کا بٹن دباتے رہے مگر انھیں موقع نہ ملا اور صدر نشین منظور کاکڑ نے فلور  مسلم لیگ(ن) کے رہنما سینیٹر عرفان صدیقی کو دے دیا جس پرسینیٹر سیف اللہ ابڑو طیش میں آگئے اور کہا کی سینیٹ کو دکان نہ بنائیں ایک گھنٹہ سے بٹن دبارہاہوں مگر  مائیک آن نہیں کیا جارہا منظور کاکڑ نے انھیں فلوردیتے ہوئے کہا کہ سینیٹ کو کوئی دکان نہیں بنا رہا ہے  سینیٹ دکان نہیں ہے نہ کوئی سینیٹ کو دکان بنارہا ہے ۔

سینیٹر سیف اللہ ابڑونے آغاز میں صدر نشین نے معزرت کرتے ہوئے کہا کہ مائنڈ نہ کریں جس پر منظور کاکڑ نے کہا کہ مائنڈ ہے نہیں محسوس کیا کرنا ۔ سینیٹر سیف اللہ ابڑو نے کہا کہ جلسوں سے متعلق قانون   ان کے گلے میں فٹ ہوسکتا ہے قانون میں کسی جگہ جلسہ کے ٹائم کا زکر نہیں ہے مگر ہمیں کہا گیا ہے کہ 8ستمبر کوجلسہ چار بجے سے شام سات بجے تک ہوگا ۔ ہم نے غازیوں مجاہدوں کو  چھ ستمبر کے حوالے سے خراج عقیدت پیش کرنا ملی نغمے ہونگے جب قانون میں ٹائم نہیں ہے تو ہمیں پابند کیوں بنایا جارہا ہے ہر وقت ان کی حکومت نہیں ہوگی  ان کو  جب جلسوں کی ضرورت پڑے گی ہم ان کے حقوق کی حفاظت کریں گے ۔