اسلام آباد(صباح نیوز) ایس او ایس فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام پی بی ایف سکول اینڈ کالج اسلام آباد میں یومِ دفاع کے موقع پر شہداکو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے تقریب کا انعقاد ہوگا
ایس او ایس فانڈیشن کے زیراہتمام یومِ دفاع اور شہدا کی تقریب پی بی ایف سکول اینڈ کالج ایچ 9-، کرتھار روڈ، اسلام آباد میں کل صبح 9 بجے ہوگا۔یہ تقریب پاکستان کے غازیوں اور شہدا کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے ساتھ ساتھ طلبا کو یومِ دفاع کی اہمیت سے روشناس کرانے کے لئے منعقد کی جا رہی ہے۔
پروگرام میں طلبا کا فوجی یونیفارم میں مارچ پاسٹ، ملی نغموں پر پرفارمنس اور ٹیبلوز شامل ہوں گے جو قومی وحدت اور حب الوطنی کو فروغ دیں گے۔میڈیا نمائندگان سے درخواست ہے کہ اس اہم موقع کی کوریج کے لیے تقریب میں شریک ہوں اور قوم کے ہیروز کو خراجِ تحسین پیش کرنے میں ہمارا ساتھ دیں۔