شریف خاندان کے یکطرفہ فیصلوں سے چودھری نثار جیسا سیاستدان کنارہ کشی کر گیا، ،فواد چوہدری


اسلام آباد(صباح نیوز)وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ شریف خاندان کے یکطرفہ فیصلوں سے چودھری نثار جیسا سیاستدان کنارہ کشی کر گیا۔

انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپربیان میں کہا کہ 2023 ء سے پہلے بہت لوگ مسلم لیگ ( ن) میں بادشاہی نظام کے خلاف آواز بلند کر کے انہیں چھوڑ جائیں گے، پیپلزپارٹی بھی اسی صورتحال سے دوچار ہے۔

انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ میں شریف خاندان کے یکطرفہ فیصلوں کی وجہ سے چودھری نثار جیسا منجھا ہوا سیاستدان پارٹی سے کنارہ کشی کر گیا، شاہد خاقان عباسی کے تحفظات ابھی نقطہ آغاز ہے۔