مہنگائی میں کمی ہورہی ہے ۔وزیرِ اعظم شہباز شریف


اسلام آباد (صباح نیوز)وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف  نے کہا ہے کہ  عوام کی مشکلات کا احساس ہے، حکومت عوامی مشکلات و مسائل کے حل کے لئے دن رات کام کر رہی ہیمہنگائی میں کمی ہورہی ہے ،ہماری حکومت تمام فوائد عام آدمی تک منتقل کرنے پر یقین رکھتی ہے

ایک بیان میں وزیرِ اعظم نے افراط زر کی شرح اور پاکستان ادارہ شماریات کے اعدادوشمار کے مطابق مہنگائی کے اعشاریوں  میں کمی  پر اظہار اطمینان کیا ہے ۔ جولائی 2024 میں کنزیومر پرائس انڈیکس میں ریکارڈ کمی ہوئی اور افراط زر کی شرح 11 فیصد پر آگئی ہے، معاشی ماہرین کی جانب سے ستمبر کے مہینے میں افراط زر کی شرح میں مزید کمی کی پیشنگوئی خوش آئند ہے ۔وزیراعظم نے کہا کہ  فچ کے بعد حال ہی میں الاقوامی ریٹنگ ایجنسی موڈیز کی جانب سے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ کو اپ گریڈ کیا ہے جو کی عالمی مالیاتی اداروں کی جانب سے پاکستان کے مثبت معاشی اشاریوں کا اعتراف ہے،حکومت معاشی اصلاحات کی پالیسی پر گامزن ہے،حکومت کی رائیٹ سائیزنگ پالیسی پر  بھی تیزی سے کام ہو رہا ہے جس کی نگرانی میں خود کر رہا ہوں,  اس کے معیشت پر مثبت اثرات جلد نمایاں ہونگے۔ وزیراعظم نے کہا کہ وفاقی حکومت اور پنجاب حکومت کی جانب سے بجلی صارفین کو بلوں کی مدد میں ایک بڑا ریلیف دیا گیا ، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی کی گئی ہے ،ہماری حکومت تمام فوائد عام آدمی تک منتقل کرنے پر یقین رکھتی ہے،حکومتی معاشی اور مالیاتی ٹیم کی محنت سے معیشت استحکام کی جانب بڑھ رہی ہے ،عوام کی مشکلات کا احساس ہے؛ حکومت عوام کی مشکلات اور مسائل کے حل کے لئے دن رات کام کر رہی ہے۔