دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر گرفتار سابق سینیٹرمشتاق احمد اور اہلیہ سمیت دیگرافراد رہا


اسلام آباد (صباح نیوز) دفعہ 144 کی خلاف ورزی پرگرفتار کئے گئے سیو غزہ کمپین کے رہنما اور سابق سینیٹر مشتاق احمدخان  اور ان کی اہلیہ سمیت دیگر افراد کو رہا کر دیاگیا ۔

اسلام آباد پولیس کے مطابق جماعت اسلامی کی قیادت کے پولیس سے رابطے کے بعد گرفتار مظاہرین کو رہا کیا گیا، رہائی پانے والوں میں رضا کار بھی شامل ہیں۔

ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق دوبارہ ایسا نہ کرنے کی تحریری ضمانت پر مشتاق احمد اور ان کی اہلیہ سمیت سیو غزہ موومنٹ کے افراد کو رہا کر دیا۔ سابق سینیٹر مشتاق احمد اور دیگر افراد کو گزشتہ روز دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرنے پر ایکسپریس چوک سے گرفتار کیا گیا تھا۔پولیس کے مطابق دفعہ 144 کے نفاذ کے باعث کسی بھی جماعت یا گروہ کو احتجاج کی اجازت نہیں ہے۔