چیف الیکشن کمشنرسکندر سلطان راجہ کی چیئرمین الیکشن کمیشن آذربائیجان سے ملاقات

اسلام آباد (صباح نیوز)چیف الیکشن کمشنرسکندر سلطان راجہ نے آذربائیجان کے دارالحکومت باکو میں واقع مرکزی الیکشن کمیشن میں چیئرمین مرکزی الیکشن کمیشن آذربائیجان، مظاہر محمد اوغلو پناہوف سے ملاقات کی۔پاکستان کے چیف الیکشن کمشنر،پارلیمانی انتخابات کا مشاہدہ کرنے کے لیے مظاہر پناہوف کی خصوصی دعوت پر آذربائیجان کا دورہ کر رہے ہیں۔

یہاں اسلام آباد سے ترجمان ای سی پی کی طرف سے جاری بیان کے مطابق جمعہ کو ہونے والی اس ملاقات کے دوران چیف الیکشن کمشنر پاکستان نے کہا کہ پاکستان آذربائیجان کا دوست ملک ہے اور پاکستان نے ہمیشہ علاقائی سالمیت کے معاملے پر آذربائیجان کی حمایت کی ہے۔ بطور انتخابی مبصر  انہوں نے آذربائیجان کے انتخابی تیاریوں کی تعریف کی۔