اسلام آباد (صباح نیوز)و زیر اعظم میاں شہباز شریف نے وفد کے ہمراہ جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ان کی رہائش گاہ پرملاقات کی ۔ وفد میں ڈپٹی وزیر اعظم اسحاق ڈار ،وزیر داخلہ محسن نقوی ،عطا تارڑ شامل تھے ۔ترجمان جے یوآئی کے مطابق وزیر اعظم نے مولانا فضل الرحمان کی خیریت دریافت کی وزیر اعظم نے مولانا فضل الرحمان کو گلدستہ پیش کیا ۔
موجودہ سیاسی صورتحال پر بات چیت کی گئی ۔ملاقات میں مولانا عبدالغفور حیدری بھی موجود تھے ۔وزیراعظم محمد شہباز شریف نے مولانا فضل الرحمن سے ملاقات کرتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ مولانا فضل الرحمن نے وزیر اعظم کی آمد کا گرم جوشی کا خیر مقدم کیا انتہائی پرتپاک طریقے سے گلے ملے ۔ ترجمان وزیراعظم ہاؤس کے مطابق ملاقات میں ملک کی مجموعی و سیاسی صورت حال پر گفتگو کی گئی ۔